ٹیکنالوجی نے عمرہ کے مناسک ادا کرنا آسان کردیا: معتمرین کے تاثرات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read


رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد حرام میں عمرہ کرنے کے لیے آنے والے افراد نے اپنے تاثرات میں انتظامات کے کے حوالے سے بھرپور اظمینان کا اظہار کیا ہے۔ زائرین اور معتمرین نے کہا کہ سعودی عرب ہر سال سہولیات اور نظام کو زیادہ ہم آہنگ بناتا آرہا ہے۔ ’’ عمومی صدارت برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی‘‘ کی جانب سے اعلی ترین معیار کی بین الاقوامی سروس فراہم کی جاتی ہے جس میں حرمین شریفین میں عقیدت سے بھرپور ماحول میں عبادات ادا کرنا مزید روح پرور ثابت ہوجاتا ہے۔

عمرہ ادا کرنے والے لطفی عبدالناصر نے مملکت سعودی عرب، اس کی قیادت کا عوام کے تحفظ اور دیکھ بھال کرنے میں بھرپور توجہ دینے پر ان کا ادا کیا۔ انہوں نے کہا حرمین شریفین میں آمد سے لے کر روانگی تک ہمیں یہاں ہر طرح کی سہولیات ملیں۔ عازمین کی خدمت کا ایک بھرپور نظام بنایا گیا جس کے ذریعہ مناسک عمرہ ادا کرنے اور دیگر عبادات کرنے میں بھرپور سہولت ملتی ہے۔ مسجد حرام میں فراہم کی گئیں فلیڈ سروسز کا معیاراعلی ہے۔ پوری دنیا سے آنے والے مکہ مکرمہ آنے والے ضیوف الرحمن کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اجرو ثواب سمیٹنے کا بھرپور موقع ملتا ہے۔ اس میں سعودی عرب کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی کردار ہوتا ہے۔

ایک اور معتمر ادھم النجار نے مسجد حراماور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی کی دلچسپی کو بیان کیا اور بتایا کہ جنرل پریذیڈنسی کس طرح ضیوف الرحمن کو مختلف طریقوں سے خدمات فراہم کرتی ہے۔ مثال کے طور پر زم زم کے پانی کے لیے مختلف ڈسٹری بیوشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔ اسی طرح مسجد کے ماحول کو جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے جراثیم کشی کی خدمات شاندار ہیں۔ ان سروسز کی وجہ سے ایک صحت مند عقیدت مندانہ ماحول تشکیل پاتا ہے۔ ڈیجیٹل خدمات، ترجمہ کی خدمات، مختلف زبانوں میں رہنمائی کی سروسز بھی عمرہ کے مناسک کو آسان بنا رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں