سعودی ولی عہد کی امارات کی نئی قیادت کو ذمہ داریاں سنھبالنے پر مبارک باد

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدرالشیخ منصور بن زاید آل نھیان سمیت دیگر قائدین سے ٹیلیفون پر گفتگو اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے متحدہ عرب امارات کی حال ہی میں مقرر کردہ قیادت کو ٹیلیفون پر مبارک باد پیش کی ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کے نو منتخب نائب صدر الشیخ منصور بن زاید آل نھیان، ڈپٹی ابوظبی کے ڈپٹی گورنروں الشيخ هزاع بن زايد آل نهيان، الشيخ طحنون بن زايد آل نهيان کی تقرری اور الشيخ خالد بن محمد بن زايد آل نهيان کو متحدہ عرب امارات کا ولی عہد مقرر کیے جانے پر مبارک باد پیش کی۔

ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امارات کی نئی قیادت کی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ امارات کی نئی قیادت برادر ملک خوشحالی اور ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی اور نئی قیادت اماراتی عوام کی امنگوں کی حقیقی معنوں میں ترجمان ثابت ہوگی۔

دوسری طرف سے امارات کی نئی قیادت نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مخلصانہ برادرانہ جذبات کے لیے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

سعودی ولی عہد اور اماراتی رہ نماؤں نے دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں