مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں روزانہ 400 ٹن آب زمزم تقسیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

حرمین شریفین کی انتظامیہ کی مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے امور کی ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں لگ بھگ 400 ٹین آب زم زم فراہم کیا جاتا ہے۔ اس مقدس پانی کی فراہمی کے انتظامات میں 520 ملازمین کو مختص کیا گیا ہے۔ کنٹینرز کو بھرا جاتا اور مسجد نبوی میں مخصوص مقامات تک پہنچایا جاتا ہے۔ مسجد نبوی کے صحن اور چھت پر بھی پانی کی فراہمی کا انتظام کیا جاتا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ مسجد نبوی کی تمام راہداریوں میں زمزم کے پانی کے 14 ہزار سے زیادہ کنٹینرز تقسیم کیے گئے ہیں۔ ان کولرز یا کنٹینرز کے ساتھ 10 لاکھ سے زیادہ ڈسپوزیبل گلاس رکھے جاتے ہیں۔ ماء زم زم کے ان کنٹینرز کو دن میں 3 مرتبہ دھوکر اور جراثیم سے پاک کرکے دوبارہ بھر دیا جاتا ہے۔

مسجد نبوی کے امور کے لیے کام کرنے والی ایجنسی نے بتایا کہ پانی کے کنٹینرز کو بھرنے کے لیے 8 مقامات بنائے گئے ہیں۔ زمزم کے پانی کی بوتلوں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے 3 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ مقدس پانی سے بھری بوتلوں کو کارکن تھیلوں میں اٹھا کر نمازیوں اور زائرین میں تقسیم کرنے کا اہتمام کرتے ہیں۔

12
12

مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی کی ایجنسی تمام شعبوں میں اپنے کام کو ترقی دے رہی ہے۔ مسجد نبوی میں آنے والوں کے لیے آرام فراہم کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے اندر، اس کے صحنوں اور چھت پر زم زم کے پانی کو فراہمی کی انتظام کیا گیا ہے۔ زائرین کی پانی تک رسائی آسان بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کولرز کے ذریعہ ٹھنڈا پانی فراہم کرتی، زمزم واٹر سپل پروجیکٹ کے ذریعے پانی لوگوں تک پہنچاتی ہے۔ مساجد کو پانی فراہم کرنے کے علاوہ فکسڈ کنٹینرز، سنگل یوز کنٹینرز بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں