سعودی عرب: بچے کو روند کر ہلاک کرنے والا گاڑی کا ڈرائیور گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا جو بچے کے اوپر گاڑی چڑھانے کے باعث اس کی موت کا سبب بن گیا تھا۔

ہفتہ کی شام سیکورٹی حکام نے ایک گاڑی کے ڈرائیور کو ریاض کی ایک عوامی سڑک پر ایک بچے پر چڑھ دوڑنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔ بچے کو روندنے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا تھا۔ اس کی اس لاپرواہی بچے کی موت کا سبب بن گئی۔

"جنرل سیکیورٹی" نے "ٹویٹر" پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا، اس کے خلاف باقاعدہ اقدامات کرکے اسے مجاز اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں