سعودی عرب: پولیس نے دمام میں پڑوسی کو چاقو مارنے والے شخص کو گرفتار کرلیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے علاقے دمام میں پولیس نے اپنے پڑوسی کو چاقو سے حملے میں زخمی کرنےوالے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔یہ واقعہ ایک ویڈیو میں سامنے آنے کےبعد پولیس نے اس پرکارروائی کی۔

پولیس نے تصدیق کی کہ تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ واقعہ دو افراد کے درمیان جھگڑے کا نتیجہ تھا۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکےاس کے خلاف باقاعدہ کارروائی شروع کردی ہے اور ملزم کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کیپٹن پائلٹ حسن الغامدی پر تیز دھارآلے سے حملے کے واقعے پر سوشل میڈیا پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ شہریوں نے چاقو سے اپنے پڑوسی پر وار کرنے والے شخص کےخلاف سخت کارروائی پر زور دیا ہے۔

خیال رہے کہ چاقو سے حملے کا یہ واقعہ مشرقی دمام میں ایک مسجد میں نماز مغرب کے بعد پیش آیا جب ایک شخص نے اپنے پڑوسی کو چاقوگھونپ دیا تھا۔

زخمی ہونے والے حسن الغامدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حملے کو معاندانہ کارروائی قراردیتے ہوئے کہا کہ قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ وہ نماز مغرب ادا کرنے کے بعد مسجد سے باہر نکلے۔ اس موقعے پر ان کے ایک پڑیوسی جن کی عمر پچاس سال کے درمیان ہے نے مجھ پر چاقو سے حملہ کیا۔

الغامدی نے مزید کہا کہ "میں اسے یہ یاد دلانے کی کوشش کی یہ رمضان کا مہینا ہے اور ہم ابھی مسجد سے نکلے ہیں۔ یہ کہ ہم پڑوسی ہیں۔ آپ کو شرم آنی چاہیے، لیکن اس نے میری بات کو کوئی اہمیت نہیں دی۔ وہ تیزی سے میری طرف بھاگا اور اس نے تیز دھار آلے سے مجھ پر وار کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں