سعودی عرب میں 1440 سے تاحال 25 ہزار سے زائد امام و موذن کا تقرر

ائمہ، مبلغین اور مؤذنین کی تعداد 24000 سے زائد ہو چکی ہے جو انعامات کے لیے مقرر کیے گئے تھے۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کے وزیر عبداللطیف آل الشیخ نے بتایا ہے کہ وزارت نے سعودی عرب میں مساجد اور جامع مساجد میں کنٹریکٹ سسٹم کے مطابق 25 ہزار 700 اماموں اور موذنین کی تقرری کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

آل الشیخ نے وضاحت کی کہ یہ تقرریاں روزگار کی فراہمی کے اقدام کے فریم ورک کے تحت کی گئی ہیں۔ وزارت نے 6 محرم الحرام 1442 ہجری کو اس پر عمل درآمد شروع کیا تھا اور یہ تقرریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ پر ملازمتوں کی فراہمی کے عمل کی تکمیل ہونے تک مردوخواتین نگران، مردو خواتین مبلغین، مردوخواتین گارڈز کی تعیناتیاں رواں برس 1444 ہجری میں اس عمل کے اختتام تک 45 ہزار ملازمین تک پہنچ جائے گی۔

سعودی وزیر عبد اللطیف نے مزید کہا کہ ائمہ، مبلغین اور موذنین کی تقرریاں بطور انعام کی گئی تھیں۔ سعودی عرب کے مختلف خطوں میں ان کی تقرریاں 1440 سے لیکر اب تک 24 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں