طواف کعبہ کے دوران معتمر کے سر پر بیٹھی چڑیا نے دیکھنے والوں کے دل موہ لئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوشل میڈیا پر مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے ایک چڑیا معتمر کے سر پر بیٹھ گئی۔ یہ منظر ایک ویڈیو میں محفوظ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہوا ہےجسے دیکھنے والے بے حد پسند کرتے اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

دلوں کو چھو لینے اور آنکھوں کو خیرہ کرنے والے اس منظر میں ننھی چڑیا کو عمرہ زائر کے سر پر مضبوطی سے کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم عمرہ کرنے والا خوش قسمت مسلمان طواف کرتا رہا اور چڑیا اس کے سر پر یونہی بیٹھی رہی جیسے وہ بھی بیت اللہ کا طواف کر رہی ہو۔

ویڈیو کلپ کو دیکھنے والا ہر شخص متاثر ہوا۔ سوشل میڈیا پر بھی اسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں لائکس مل چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں