سعودی عرب کا بھارت کی اسلامی تنظیموں کو قرآن پاک کے ایک لاکھ نسخوں کا تحفہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت و ارشاد کی جانب سے بھارت میں موجود اسلامی تنظیموں کو شاہ فہد کمپلیکس کے مطبوعہ قرآن پاک کے 92 ہزار نسخوں کا تحفہ دیا ہے۔

نئی دہلی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران مترجم قرآن پاک کے ہزاروں نسخوں کی فراہمی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مسلمانوں کے لیے ماہ صیام کے موقع پرایک عظیم تحفہ ہے۔ قرآن پاک کے نسخوں کی فراہمی سعودی قیادت کی طرف سے کتاب اللہ کی دیکھ بھال، اس کی اشاعت وتدریس کے لیے کی جانے والی مساعی کا عکاس ہے۔

یہ تقریب نئی دہلی میں آل انڈیا مرکزی اہل حدیث ایسوسی ایشن کے ہیڈ کواٹر میں منعقد ہوئی جس میں بھارت میں سعودی عرب کے مذہبی اتاشی الشیخ بدر بن ناصر البجیدی، وزارت اسلامی امور کے سرکاری ترجمان عبداللہ بن یتیم العنزی اور مرکزی اہل الحدیث انجمن آل انڈیا کے امیر علامہ اصغر علی امام اور متعدد اسلامی تنظیموں کے سربراہان اور اسلامی مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت و ارشاد کی جانب سے بھارت میں موجود اسلامی تنظیموں کو شاہ فہد کمپلیکس کے مطبوعہ قرآن پاک کے 92 ہزار نسخوں کا تحفہ دینے کی پروقار تقریب

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کےترجمان عبداللہ بن یتیم العنزی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خادم حرمین شریفین کی طرف سے یہ تحفہ مملکت کی طرف سے قرآن پاک کی دیکھ بھال اور دنیا کے مسلمانوں کو مفت میں اس کی فراہمی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کنگ فہد کمپلیکس کے ذریعے قرآن پاک کے الفاظ کے معانی کی طباعت اور ترجمہ میں مملکت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی دانش مند قیادت وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کی قیادت میں قرآن پاک کی اشاعت کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شاہ فہد کمپلیکس کے زیراہتمام ہر سال قرآن پاک کی 20 ملین کاپیاں شائع کی جاتی ہیں۔

اس موقع پر بھارت میں مرکزی امیر اہلحدیث علامہ اصغر علی امام مہدی السلفی" نے خطاب کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے قرآن پاک کے ہزاروں نسخوں کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خادم حرمین شریفین کی طرف سے قرآن پاک کے نسخوں کی فراہمی بھارتی مسلمانوں کے لیے گراں قدر تحفہ ہے۔

تقریب سے دہلی میں سنٹرل انڈیا اسکالرز ایسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل مولانا عزیز احمد قاسمی نےبھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود مرحوم کے دور سے ہی سعودی حکمران قرآن پاک کی طباعت و اشاعت اور قرآن کا پیغام عام کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔ انہوں نے بھی قرآن پاک کے نسخوں کی فراہمی کو سعودی عرب کی طرف سے بھارتی مسلمانوں کے لیے ایک بیش قیمتی تحفہ قرار دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں