عیدالفطرجمعۃ المبارک 21 اپریل 2023ء کو ہوگی: مصری فلکیاتی مرکز کا تجزیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے کہا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ کی سورج ریسرچ لیبارٹری کے فلکیاتی حسابات کے مطابق شوال کے مہینے کے چاند کی پیدائش قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق جمعرات، 29 رمضان 1444ھ بمطابق 20/4/2023ء مصرمیں ٹھیک چھ بج کر 14 منٹ پر ہوگی۔

انسٹی ٹیوٹ کے صدر ڈاکٹر جاد القاضی نے بتایا کہ نیا چاند مکہ مکرمہ کے آسمان پر 23 منٹ تک اور قاہرہ میں اس دن غروب آفتاب کے بعد 27 منٹ تک رے گا۔ عموماً عرب جمہوریہ مصر کے گورنریوں میں نیا ہلال آسمان پر 24 سے 29 منٹ تک رہتا ہے۔ جہاں تک عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں کا تعلق ہے انسٹی ٹیوٹ کے آفیشل فیس کے مطابق نیا ہلال اس دن غروب آفتاب کے بعد 10 سے 35 منٹ تک رہے گا۔

اس طرح ماہ شوال 1444ھ کا آغاز فلکیات کے لحاظ سے21 اپریل بہ روز جمعہ کو ہو گا۔ اس طرح عید الفطر 21 اپریل 2023ء بہ روزکو جمعہ ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں