لبنان نے ڈرون کے ذریعے رومیہ جیل میں منشیات اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان کی داخلی سکیورٹی فورسز(آئی ایس ایف) نے ڈرون کے ذریعے ملک کی بدنام زمانہ رومیہ جیل میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کی اطلاع دی ہے۔

آئی ایس ایف نے جمعرات کو ایک بیان میں کہاکہ جیل میں سکیورٹی فورسزنے 31 مارچ کو ایک ڈرون کو فوجداری ادارے کے قریب اڑتے ہوئے دیکھا تھااور اسے قبضے میں لے لیا تھا۔

سکیورٹی فورسز نے جب گرے رنگ کے اس ڈی جے آئی ڈرون کا معائنہ کیا توانھیں اس میں چھپایا گیا ایک شفاف بیگ ملا ہے۔آئی ایس ایف کا کہنا ہے کہ اس بیگ میں منشیات کی 74 گولیاں، سفید رنگ کا مواد، سم کارڈ کے ساتھ ایک موبائل فون، ایک یو ایس بی اور ایئرفون تھے۔

آئی ایس ایف کی جانب سے شیئرکی گئی ضبط شدہ اشیاء کی تصویر میں شیشا کے دوایجنٹ بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔جیل میں منشیات اسمگل کرنے کی اس کارروائی میں ملوّث افراد کی نشان دہی اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں