مدینہ ایئرپورٹ کے ہیلتھ کنٹرول سنٹر میں 78 سالہ انڈونیشین خاتون کی جان بچا لی گئی

بین الاقوامی روانگی ہال میں خاتون کو ہارٹ اٹیک ہو گیا تھا، فوری سانس بحالی کے بعد مکمل علاج فراہم کیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہیلتھ کنٹرول سنٹر کی طبی ٹیمیں ایک 78 سالہ انڈونیشین خاتون کی جان بچانے میں کامیاب ہوگئیں۔ یہ خاتون بین الاقوامی روانگی ہال میں بے ہوش ہوگئی تھیں اور ان کی دل کی دھڑکن بند ہو گئی۔

مدینہ منورہ میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کنٹرول سنٹر کو ایک عمرہ زائر کا ایمرجنسی کیس موصول ہوا۔ یہ ایک معمر خاتون تھیں جو مکمل طور پر بے ہوش ہوگئی تھیں۔ خاتون کا سانس بند ہوگیا اور دل کی دھڑکن رک گئی۔ فوری طور پر میڈیکل ٹیم نے کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن (سی پی آر ) شروع کردیا۔ بحالی کے تین کوششوں کے بعد خودکار خون کی گردش اور نبض واپس آگئی۔ خون میں آکسیجن 90 فیصد تک پہنچ گئی ۔ معمر خاتون کی حالت مستحکم ہونے کے بعد طبی ٹیم نے ضروری طبی معائنے مکمل کیے۔ ان کی دیکھ بھال کی گئی اور علاج کے منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا گیا۔

واضح رہے مدینہ ایئرپورٹ کے ہیلتھ کنٹرول سنٹر نے رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں 6 ہزار 696 مرد و خواتین کو علاج کی سہولت فراہم کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں