سعودی عرب میں 40% تجارتی رجسٹریشن خواتین نے کروائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت تجارت نے کل 1.3 ملین کمرشل رجسٹر جاری کیے ہیں جن میں سے 40 فیصد خواتین کی ملکیت ہیں۔

کاروبار کے شعبے کی کارکردگی اور پیش رفت پر وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ سہ ماہی بلیٹن کے مطابق، تقریباً 51 فیصد کمرشل رجسٹریشن کروانے والے نوجوان ہیں۔ یہ سال 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران رجسٹریشن کی شرح سے 2 فیصد زیادہ ہے۔

اس سال سب سے زیادہ تجارتی اندراج کے ساتھ ریاض 391,000 سرفہرست ہے۔ اس کے بعد مکہ مکرمہ میں 314,000 اور مشرقی صوبہ میں 201,000 کمرشل رجسٹر کا اجرا کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق عسیر (80،000)، مدینہ (77،000)، القاسم (69،000) جازان (54،000) تبوک (33،000)، حائل (28،000)، نجران (24،000)، الجوف (20،000)، شمالی سرحدی علاقہ (15,000)، اور الباحہ کو (13,000) کمرشل رجسٹر کا اجرا کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں