ریاض میں رہائش اور کام کے ضوابط کی خلاف ورزی پر 168 گرفتار

زیادہ تر گرفتار افراد بنگلہ دیشی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں جنرل سکیورٹی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ریاض میں رہائش اور کام کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 168 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں میں 81 افراد بنگلہ دیشی شہریت رکھتے ہیں۔ 29 پاکستانی، 27 یمنی، 18 ہندوستانی، 6 سوڈانی، 3 مصری، 2 ایتھوپیائی ، ایک سری لنکن اور ایک یوگنڈا کا شہری شامل ہے۔

جنرل سکیورٹی نے مزید بتایا کہ ریاض شہر میں متواتر نگرانی کی گئی اور ان افراد کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرکے انہیں مجاز اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں