بارش کے دوران بھی خانہ کعبہ کے اطراف طواف اور نماز جاری

مسجد حرام میں بارش کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے فیلڈ پلانز پر عمل کیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مکہ مکرمہ میں 8 اپریل ہفتہ کو مسجد حرام میں بادل برس گئے۔ اس رم جھم کے دوران بھی لوگوں نے طواف جاری رکھا اور لوگ بارش میں بھی اللہ کے ہاں سربسجود ہوتے رہے۔ نمازیوں اور معتمرین نے بارش میں اللہ سے دعائیں مانگیں۔ ہواؤں کے چلنے اور بادلوں کے برسنے کے دوران بھی اللہ کی خوشنودی کی خاطر لوگ عبادات کرنے اور دعائیں مانگنے میں مصروف رہے۔

مطاف میں یقین اور سکون سے بھرے مناظر دیکھنے کو ملے۔ ان مناظر میں بارش کے دوران پانی میں بھیگتے ہوئے لوگوں نے طواف اور نماز ادا کی اور اللہ کے مزید قریب ہوتے دکھائی دئیے۔

تصاویر میں دیکھا گیا کہ لوگ بارش میں خوشی مناتے ہوئے روحانی ماحول میں اللہ کے سامنے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے ہوئے ہیں۔ لوگ عمرہ کے مناسک ادا کرنے میں خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

اس موقع پر ’’صدارت عامہ برائے امور مسجد حرام ومسجد نبویﷺ‘‘ کے سربراہ ڈاکٹر السدیس نے سکیورٹی، سیفٹی، ایمرجنسی ریسپانس کے حوالے سے فیلڈ پلان تیار کرنے اور اس پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ بارش کی صورتحال سے نمٹنے کی پہلے سے تیاری تھی اور انتظامیہ نے اس موقع پر اپنے انتظامات کو بڑھا دیا تاکہ معتمرین اور نمازیوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچایا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں