عراقی ٹی وی کیمرہ مین ریکارڈنگ کے دوران پہاڑ سے گر کر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراقی ٹی وی چینل این آر ٹی کے کیمرہ مین احمد علی، سلیمانیہ میں پہاڑ سے گر کر ہلاک ہو گئے۔

یہ واقعہ آج پیر کی صبح عراق کے کردستان علاقے کے مشرق میں واقع سلیمانیہ گورنری میں پیش آيا جب کیمرہ مین ایک ریکارڈنگ کے دوران 2,611 میٹر اونچے "پیرہ مگرون" پہاڑ سے گر کر ہلاک ہو گئے۔

چینل نے اپنی ویب سائٹ پر اس کی خبر دی اور تعزیتی بیان میں کہا کہ اس کا کیمرہ مین احمد علی موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
45 سالہ احمد علی 2016 سے این آر ٹی چینل کے لیے کام کر رہے تھے۔

شفق نیوز ایجنسی یے مطابق یہ پہاڑ دشوار گزار اور ناہموار پہاڑوں میں سے ایک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں