حج وعمرہ

ٹرانزٹ ویزے کے ذریعے عمرہ زائرین کن سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے سعودی ہوائی جہازوں پر آنے والے مسلمان مسافروں کے "ٹرانزٹ ویزا" کے ذریعے عمرہ کے فوائد کا اعلان کیا ہے۔

وزارت حج کی طرف سے’ٹویٹر‘پر ایک وضاحتی انفوگرافک شائع کیا گیا ہے۔ اس میں ٹرانزٹ ویزے پرآنے والے مسلمانوں کےلیے مختصر وقت میں عمرہ کرنے کی سہولت کے ساتھ اس کے فوائد بیان کیے گیےہیں۔

ٹرانزٹ ویزے پرآنے والے عمرہ کے مناسک ادا کرسکتے ہیں، مسجد نبوی ﷺکی زیارت کا شرف حاصل کرسکتے ہیں۔ انہیں فوری طور پرٹکٹ خریدتے ہی عمرےکا مفت ویزہ جاری کیا جائے گا جو 90 دنوں کے لیے کار آمد ہوگا۔ اقامہ کی مدت کم سے کم چار دن ہوگی اور سعودی عرب کے علاقوں اور شہروں کے درمیان آمد ورفت کی سہولت حاصل ہوگی۔

وزارت حج نے مزید کہا کہ یہ ویزا 3 طریقوں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ سفری ٹکٹ کی بکنگ، ایئر لائنز اور فلائئ ناس کے ذریعے درخواست جمع کرانے سے اور وزارت خارجہ کے قومی ویزا پلیٹ فارم کے ذریعےاور ای میل کے ذریعے ویزا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

آخر میں وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ ویزا حاصل کرنے کے بعد عمرہ پرمٹ کو "توکلنا" ایپ کے ذریعے بک کرنا ضروری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں