سعودی عرب: رہائش اورکام کے ضوابط کی خلاف ورزی پر 3 بنگلہ دیشی گرفتار

ریاض پولیس نے سونے کی دکان میں ڈکیتی اور غلط شناخت ظاہر کرنے پر کارروائی کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں رہائش اورکام کے ضوابط کی خلاف ورزی پر 3 بنگلہ دیشی افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں پولیس نے 3 افراد کو ایک غلط شخص کا روپ دھارنے اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے پر حراست میں لے لیا۔

پولیس نے پیر کے روز اپنے بیان میں کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں نے سونا اور زیورات فروخت کرنے والی دکانوں کو لوٹ لیا اور چوری شدہ سامان کا کاروبار کیا۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد سے لوٹے گئے مال کا کچھ حصہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں