’امور حرمین شریفین‘کا زائرین کے تاثرات کی نگرانی کےلیے"اے آئی"کی ٹیکنالوجی پر انحصار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے مسجد حرام میں ایسے آلات اور ٹیکنالوجی کو فعال کیا ہے جو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی پر انحصار کرتے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کا مقصد ضیوف الرحمان اور رمضان کی نمائشوں میں آنے والوں کے تاثرات کی آسان اور تیز ترین انٹراایکٹو طریقے سے ہاتھ کی حرکت سے مسجد حرام میں اطمینان کی حد کے اظہار کا پتا چلانا ہے۔

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے شعبہ شماریات کے ڈائریکٹر عیسیٰ الہدلی نے بتایا کہ یہ آلات 6 بین الاقوامی زبانوں کو سپورٹ کرتے ہیں اور یہ لوگوں کی جنس اور نوع کی شناخت کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ضیوف الرحمان کے تاثرات تاثرات کی نگرانی کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال
ضیوف الرحمان کے تاثرات تاثرات کی نگرانی کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال

یہ آلات افراد کی عمرکی نشاندہی کرنے کے ساتھ ضیوف الرحمان کے سفر، انہیں پیش کی جانے والی سروسز، براہ راست نگرانی، تجزیہ اور تاثرات کو ڈیش بورڈ پر ’ریئل ٹائم‘ میں ڈسپلے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں