مسجد نبوی ﷺ میں رمضان المبارک کی اکیسویں شب قیام اللیل کا ایمان پرور منظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مسجد حرام کی طرح مسجد نبوی ﷺ میں بھی مسلمان عبادت گذار ماہ صیام کی عبادات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہےہیں۔

کل رمضان المبارک کی اکیسویں شب مسجد نبوی میں بڑی تعداد میں فرزند توحید نے قیام اللیل کی عبادت کی۔ مسجد نبوی میں قیام اللیل کی بہ جماعت نماز کی ادائی کے ایمان پرور مناظر سامنے آئے ہیں۔ رات کی نماز اور ترایح میں مسجد نبوی نمازیوں سے بھر گئی۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں سعودی عرب کی دانشمند قیادت نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے والے مسلمانوں کو ہرممکن سہولت فراہم ہے تاکہ مسلمان زائرین مکمل سکون اور روحانیت کے ماحول میں عبادت کرسکیں۔

صدارت عامہ برائے امور مسجد نبوی ﷺ نے مختلف محکموں اور متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر مسجد نبویﷺ کے تمام مقامات اور اس کی سہولیات کی مکمل دیکھ بھال اور توجہ فراہم کی تاکہ زائرین اور نمازیوں کو تمام خدمات فراہم کی جا سکیں جن سے ان کی عبادت میں اسانی ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں