ایران کا حج سیزن سے قبل ریاض میں اپنا سفارت خانہ کھولنےکا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے انتظامات کر رہا ہے۔ ایران حج سیزن سے قبل ریاض میں اپنا سفارت خانہ کھول لے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تہران ریاض کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی اور اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے اپنی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔

ادھر اسسٹنٹ وزیر خارجہ اور ایرانی وزارت خارجہ میں خلیجی ریاستوں کے امور کے شعبے کے ڈائریکٹر علی رضا عنایتی نے کہا کہ ان کا ملک ریاض میں اپنا سفارت خانہ اور جدہ میں اپنا قونصل خانہ اگلے ماہ حج سیزن، کے آخر میں کھولنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

عنایتی نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے تہران کو یقین دلایا ہے کہ وہ تہران میں سعودی سفارت خانہ اور مشہد شہر میں سعودی قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کے لیے ضروری طریقہ کار کو مکمل کرے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا ریاض نے ایرانی شہریوں کے لیے عمرہ سروس دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں