دبئی کسٹمز نے سمگلنگ ناکام بنا دی، مسافر کے جوتوں، لیپ ٹاپ سے ہیروئن برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دبئی کسمٹز نے ایک مسافر کے جوتوں، لیپ ٹاپ اور بیگ کے مختلف حصوں سے 880 گرام ہیروئن منشیات برآمد کرتے ہوئے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

دبئی کسٹمز کے مطابق بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 2 پر ایک مسافر کی مشکوک حرکات کی بنا پر اس کے سامان کی تلاشی لی گئی جس کے دوران اس کے بیگ میں سات منشیات کے پیکٹ برآمد ہوئے۔

کسٹمز کےآپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ابراہیم الکمالی کے مطابق "محکمے کی حالیہ کامیاب کارروائی عملے اور انسپکٹرز کی مستعدی کا مظہر ہے۔"

الکمالی کے مطابق دبئی کسٹمز اپنے عملے کو مسلسل نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے ٹریننگ فراہم کرتی ہے تاکہ وہ عملی زندگی میں پیش آنے والی تمام مشکلات کا سامنا کر سکیں۔

تیرتے ڈرون سے لے کر ، زیر آب روبوٹ، مصنوعی ذہانت اور میٹا ورس کے استعمال تک دبئی کسٹم حکام متحدہ عرب امارات کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے جدت کو اپنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

اسمگلنگ سے لے کر غیر قانونی تجارت تک، سرحدی حکام مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لیے انتہائی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں