سعودی عرب: دوران سفر کار پرآسمانی بجلی گرنے کے واقعے کی ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں گذشتہ گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پر ایک عجیب منظر صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس میں ایک ویران جگہ پر کار پر آسمانی بجلی گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسمانی بجلی ایک گاڑی سے ٹکرا رہی ہے جو بظاہر نوجوانوں کے ایک گروپ کو جنگلی سفر پر لے جا رہی تھی، لیکن اس کا ڈرائیور بچ گیا۔

اس ویڈیو کے پس منظر میں بولنے والا شخص کہہ رہا ہے آسمانی بجلی زمینی سفر کے لیے مواصلاتی ڈیوائس کے "Ariel" سگنل کالم پر گری جو گاڑی کے اوپر نصب تھا۔ اس کے علاوہ بجلی شیشے سے بھی ٹکرا گئی جس سے گاڑی کے اندر کا الیکٹرک سسٹم ناکارہ ہوگیا۔

اسی دوران نوجوانوں کا ایک گروپ موسلا دھار بارش کے بہاؤ کے قریب افطاری کرتے ہوئے نظر آیا۔

دوسر طرف سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ بعض صارفین نے اسے ایک خوفناک منظر قراردیا جب کہ بعض لوگ اسے پیچیدہ سمجھتے ہیں۔

سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں ان دنوں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں ہو رہی ہیں۔ بعض مقامات پر یہ بارشیں درمیانے درجے کی ہیں جب کہ کچھ علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہو رہی ہیں۔ قومی موسمیاتی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں کل جمعہ سے شروع ہو کر منگل 18 اپریل تک موسم بہار کے آغاز تک بارشیں رہیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں