سعودی عرب میں ٹک ٹاک پر قبائلی منافرت کو ہوا دینے والے شخص کے خلاف کارروائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں آڈیو ویژوئل میڈیا کے جنرل کمیشن نے سوشل میڈیا پر مواد بنانے والے ایک شخص کے خلاف سوشل کنٹینٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

خلاف ورزی کرنے والے شخص نے "ٹک ٹاک" پلیٹ فارم پر قبائلی اور نسلی تنازع کو جنم دینے والا متنازع مواد نشر کیا تھا جس میں قبائلی منافرت کو ہوا دینے کی کوشش کی گئی تھی۔

اتھارٹی نے خلاف ورزی کرنے والے شخص کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ چھ ماہ کے لیے بند کرنے کے ساتھ اسے 30,000 ریال جرمانہ کیا ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ادارے نے اس نوعیت کی 4,000 سے زیادہ میڈیا خلاف ورزیوں کی نشاندہی کے بعد ان سے نمٹا۔ ان میں سے 15 فی صد کو موجودہ سال 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران سامنے آئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں