متحدہ عرب امارات نے سرکاری ملازمین کے لئے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ سرکاری ملازمین کے لئے عید الفطر کی تعطیلات 20 اپریل سے شروع ہوں گی۔

امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی 'وام' کے مطابق جمعرات کے روز جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ رواں سال تعطیلات 3 شوال تک بڑھا دی گئی ہیں جو کہ 23 یا 24 اپریل کو بنے گی۔

وام کے مطابق "دبئی کی وفاقی اتھارٹی برائے ہیومن ریسورسز نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی عید کی چھٹیاں 29 رمضان سے شروع ہو کر 3 شوال تک جاری رہیں گی۔"

امارات کے ایک ماہر فلکیات ابراہیم الجروان کے مطابق عید الفطر کا پہلا دن 21 اپریل کو بنتا ہے۔

ابراہیم کے مطابق "شوال کا نیا چاند جمعرات 20 اپریل کی صبح 8 بج کر 13 منٹ کو پیدا ہوگا جو کہ غروب آفتاب کے 22 منٹ بعد تک موجود رہے گا۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں