مسجد حرام میں عمرہ کرتے ہوئے معتمر گر کر زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مکہ المکرمہ میں ایک 50 سالہ نائیجیرین شہری عمرہ کرتے ہوئے گر کر زخمی ہوگیا ، حرم کی طبی ٹیموں نے فورا موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی دی۔

مکہ ہیلتھ کلسٹر کے ترجمان حاتم المسعودی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ مکہ المکرمہ ہیلتھ کلسٹر کے رکن اجیاد ایمرجنسی ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے مریض کو کامیابی سے اور فوری طور پر ہنگامی ابتدائی طبی امداد دی اور مریض کی جان بچانے میں کامیاب رہی۔

طبی عملے کے مطابق معتمر کے دائیں جانب ایک پسلی میں فریکچر اور اندرونی خون رسنے کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری ہے۔

مریض کو مزید علاج کے لیے مکہ المکرمہ کے النور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں