مطاف میں موجود لوگوں کو دھوپ سے بچانے کے لیے چھتریاں تقسیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی رضا کار پروگرام کے تحت مکہ مکرمہ میں بیت اللہ شریف کے ارد گرد طواف کرنے مقام میں معتمرین اور زائرین کو دھوپ سے بچانے کے لیے چھتریاں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

"رضاکار" پروگرام کے اندر سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات کی ایجنسی مطاف کے صحن میں معتمرین کو سورج کی شعاعوں سے بچانے کے لیے چھتری فراہم کرنے کی انسانی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔

63
63

رضاکارانہ امور کے معاون انڈر سیکریٹری عادل بن رجا اللہ الجھنی نے وضاحت کی کہ یہ پروگرام لائسنسنگ اور چارٹر ڈپارٹمنٹ کے انڈر سیکریٹری فارس بن ابراہیم الحارثی کی موجودگی میں ’’ حصول سے وصول تک‘‘ کے نعرہ کے تحت کام کر رہا ہے۔

سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات کی ایجنسی کے انڈر سیکرٹری پروفیسر خالد بن فہد الشلوی نے ضیوف الرحمن کی خدمت کے لیے کوششوں کو تیز کرنے اور تمام ذرائع اور ضروریات کی فراہمی پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’’اپنے معتمرین کی خدمت کرنا ہمارے رضا کاروں کے لیے اعزاز کی بات ہے‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں