ڈرائیور کی تیز رفتار خطرناک ڈرائیورنگ کی ویڈیو، سعودیوں میں غصہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوشل میڈیا پر ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کو دکھانے والی ایک ویڈیو بڑے پیمانے پر پھیل گئی اور سعودیوں میں غم و غصہ بھڑکا دیا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ’’جیمز‘‘ ماڈل کی کار کا ڈرائیور ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وہ تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا اور ایک دوسری گاڑی سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ویڈیو اس لمحے سے شروع ہوئی جب گاڑی سڑک کھلنے کا انتظار کر رہی تھی۔ مخالف سمت میں مڑنے کی کوشش کر رہی تھی ۔ لیکن ایک اور کار نے اس کا انتظار نہیں کیا اور سڑک کاٹ کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔

یہ کلپ سعودی عرب میں ٹویٹر کے ٹرینڈ میں سرفہرست رہا۔ ایسی خطرناک ڈرائیونگ نے سوشل میڈیا فالوورز میں عدم اطمینان پیدا کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ اس گاڑی کا ڈرائیور جارحانہ ڈرائیوروں کے ایک طبقے کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ وہ ڈرائیور ہوتے ہیں جو اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

واضح رہے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ٹوئٹر" پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے گاڑی چلانے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کاروں کے درمیان تیزی سے گریز کریں اور روڈ ٹریفک کے ضوابط کی مکمل پابندی کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں