سعودی لڑکی جسے اس کے گھر والے "دمام-ریاض" روڈ پر بھول گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

"روڈ سیکورٹی" فورسز نے بچی کو ڈھونڈ نکالا اور گھر والوں کے حوالے کر دیاسعودی عرب میں الشرقیہ ریجن میں روڈ سکیورٹی کے خصوصی دستوں نے "دمام-ریاض" ہائی وے پر گم ہوجانے والے ایک بچی کو خیریت کے ساتھ ڈھونڈا اور اہل خانہ کے حوالے کردیا۔

"روڈ سیکیورٹی" نے "ٹوئٹر" پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر بتایا کہ الشرقیہ ریجن میں فورسز کو ایک بچی ملی جسے ان کے گھر والے ’’دمام۔ ریاض‘‘ ہائے پر بھول کر چھوڑ گئے تھے۔ اللہ کا شکر ہے بچی خیریت سے تھی اور اسے صحت کی اچھی حالت میں اس کے گھر تک پہنچا دیا گیا ہے۔

روڈ سکیورٹی کی خصوصی فورسز نے اس موقع پر سعودی عرب میں ہائی ویز پر پیدل چلنے والوں کو خبردار کیا کہ دوران سفر تمام ضابطوں کی پابندی کی جائے اور تمام حفاظتی ہدایات پر عمل کیا جائے تاکہ کسی بھی ناگہانی مشکل سے بچا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں