مسجد نبوی ﷺ کا ’’سبیل زم زم‘‘ پروجیکٹ: رمضان المبارک میں 26 ہزار افراد مستفید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مسجد نبوی کے امور کی ایجنسی نے رمضان المبارک میں مسجد نبوی ﷺ کے ’’سبیل زم زم‘‘ پروجیکٹ کے حوالے سے کام تیز کردیا ہے۔ یہ پروجیکٹ ایک وقت میں 82 افراد کو خدمت فراہم کرتا ہے۔ رمضان المبارک کے آغاز سے لیکر اب تک 25 دنوں میں اس پروجیکٹ سے 26 ہزار سے زیادہ افراد نے فائدہ اٹھا لیا ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ ’’سبیل زم زم‘‘ چوبیس گھنٹے چلتی رہتی ہے۔ شرائط کو پڑھنے کے بعد الیکٹرانک پورٹل کے ذریعے افراد اور مساجد کے لیے یہاں سے پانی لینے کے لیے ریزرویشن کی جاتی ہے۔

یہ پروجیکٹ بھی مسجد نبوی کے امور کی ایجنسی کی طرف سے نمازیوں اور زائرین کو اعلیٰ معیار کے ساتھ بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کے طور پر سامنے آیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں