کبار علما کونسل کے دیرینہ رکن الشیخ عبدالوہاب ابو سلیمان کا 88 سال کی عمر میں انتقال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

آج سوموار کی صبح 26 رمضان المبارک 1444 ہجری بمطابق 17 اپریل 2023 ءکو سعودی عرب کی کبار علما کونسل کے بزرگ رکن الشیخ عبدالوہاب ابو سلیمان انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 88 سال تھی۔

مرحوم کے اہل خانہ نے اعلان کیا کہ ان کی نماز جنازہ آج بروز سوموار بعد نماز ظہر مسجد حرام میں ادا کی جائے گی اور ان کے جسد خاکی کو جنت البقیع میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

الشیخ عبدالوہاب ابو سلیمان
الشیخ عبدالوہاب ابو سلیمان

ڈاکٹر شیخ عبدالوہاب بن ابراہیم بن محمد ابو سلیمان رحمۃ اللہ علیہ مملکت میں سینیر علماء کی کونسل کے رکن اور رابطہ عالم اسلامی کی فقہ کونسل کے رکن تھے۔ الشیخ ابو سلیمان مکہ مکرمہ میں محرم 1356ھ کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم مکہ مکرمہ کے یتیم خانے کے ایک اسکول سےحاصل کی جہاں سےانہوں نے 1369ھ میں سند فراغت حاصل کی۔

مرحوم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی طرف سے اپنے اعزاز کے دوران...
مرحوم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی طرف سے اپنے اعزاز کے دوران...

انہوں نے سعودی علمی ادارے میں شمولیت اختیار کی اور 1373ھ میں گریجویشن کیا، جہاں انہوں نے مکہ مکرمہ کے کالج آف شریعہ میں یونیورسٹی کی تعلیم جاری رکھی۔ وہ یونیورسٹی سے 1377ھ میں فارغ التحصیل ہوئے۔ الشیخ عبدالوھاب ابو سلیمان کا شمار سعودی عرب کے ممتاز علمائے کرام میں ہوتا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں