شاہراہ پر گم ہو جانے والی سعودی لڑکی کو تلاش کرنے کی ویڈیو منظر پر آگئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں ایک لڑکی کو اس کے گھر والے ’’ دمام ۔ ریاض‘‘ ہائی وے پر بھول گئے تھے جس کو بعد ازاں ڈھونڈ لیا گیا تھا۔ اب اس لڑکی کے ملنے سے قبل اس کے ڈھونڈنے اور بچی کے اپنے اہل خانہ سے ملنے کے مناظر کا ویڈیو کلپ سامنے آگیا ہے۔

بچی کو بھول جانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بڑا رد عمل سامنے آیا تھا۔ اب آنے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک روڈ سیکورٹی اہلکار ایک دو سالہ بچی کو لے کر جا رہا ہے۔ ارد گرد کئی روڈ سیکورٹی اہلکار بھی گشت کر رہے ہیں۔

سعودی عرب کے علاقے الشرقیہ علاقے میں سڑک کی حفاظت کے لیے خصوصی دستوں نے ایک لاپتہ بچی کو تلاش کرلیا جسے اس کے گھر والے بھول گئے تھے۔

فورسز نے بچی کو ملنے کے بعد کہا تھا کہ بچی کی صحت ٹھیک ہے اور اسے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ سڑکوں کی حفاظت کے لیے سپیشل فورسز نے سعودی عرب میں شاہراہ پر پیدل چلنے والوں کے لیے ضوابط کی پابندی کرنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں