مسجد نبوی ﷺ میں جانے سے قبل معلومات کے لیے ’’ بِاَلْسِنَتِکُمْ ‘‘ اقدام کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم میں زائرین کی سہولت کے لیے ایک نئی سروس کا آغاز کردیا گیا۔ اس سروس کے تحت مسجد نبوی پہنچنے سے قبل ہی اس کے متعلق معلومات لینے کے لیے سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس سہولت کو ’’ بِاَلْسِنَتِکُمْ ‘‘ اقدام قرار دیا گیا ہے۔ ’’بِاَلْسِنَتِکُمْ ‘‘ کا معنی ’’آپ کی زبانوں کے ذریعے‘‘ ہے۔

ایجنسی فار لینگوئجز اینڈ ٹرانسلیشن نے مسجد نبوی کے امور کی ایجنسی میں رہنمائی میں مدینہ منورہ میں حرمین ٹرین کے سٹیشن پر ’’ بِاَلْسِنَتِکُمْ ‘‘ اقدام کے آغاز کا اعلان کیا۔ ایجنسی فار لینگوئجز اینڈ ٹرانسلیشن کے انڈر سکریٹری ڈاکٹر محمد بن قریط العنزی نے وضاحت کی کہ اس اقدام کا مقصد زائرین کو مسجد نبوی تک پہنچنے سے قبل ہی ان کی ضرورت کی معلومات فراہم کرنا ہے ۔ ساتھ ہی یہ بھی بتانا ہے کہ کس طرح ’’ ریاض الجنۃ‘‘ کی بکنگ کی جائے۔

العنزی نے مزید بتایا کہ اس اقدام کا مقصد زائرین کو قرآن پاک کے نسخے فراہم کرنا بھی ہے۔ اس سروس سے آنے والوں کو دس زبانوں میں داخلے کی ہدایات سے متعارف کرایا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں