عید الفطر پر امارات میں آتش بازی اور تفریح کے مظاہرے کہاں ہو رہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

ہر سال متحدہ عرب امارات رمضان المبارک کے اختتام اور عید الفطر کے تہواروں کو منانے کے لیے آتش بازی کی نمائش کے لیے مشہور ہے۔ اس مرتبہ عید الفطر پر امارات میں ایک اور شو سٹاپ ویک اینڈ بھی منعقد کیا جارہا ہے۔

اس سال امارات بھر کے رہائشیوں اور سیاحوں کے پاس آتش بازی کے شاندار ڈسپلے دیکھنے کے لیے بہت سارے اختیارات ہوں گے۔ یہ آتش بازی اورلائٹس شو آسمان کو روشن کر دیں گے اور عید کے جشن کو مزید رونق دے دیں گے۔ عید کی خوشی میں جشن کا آغاز 20 اپریل سے متوقع ہے۔

دبئی میں زائرین بلیو واٹرز جزیرے کی طرف جا سکتے ہیں جو انسانی ساختہ جزیرہ جمیرہ بیچ ریزیڈنس کے ساحل پر واقع ہے۔ یہ جزیرہ مختلف قسم کے واٹر فرنٹ ریستورنٹس کا گھر ہے۔ اس میں لندن پروجیکٹ، ایلیسی، اور شی موجود ہیں۔ یہاں پر عید کی دوسری رات 9 بجے ہونے والی آتش بازی بے مثال ہوگی۔ یہاں فائر ورک کا قطار کی صورت میں نظارہ پیش کیا جائے گا۔

ان لوگوں کے لیے جو زیادہ پر سکون ماحول کو ترجیح دیتے ہیں بلیو واٹرز آئی لینڈ اور جے بی آر کو جوڑنے والا واٹر فرنٹ واک یا فٹ برج بھی موجود ہے۔

دبئی پارکس اینڈ ریزورٹس سنسنی کے متلاشی افراد اور خاندانوں کے لیے ایک مقبول مقام ہے۔ یہاں 22 اپریل کو شام 7 بجے اور رات 9 بجے آتش بازی کے دو شوز کا انعقاد کیا جائے گا۔ زائرین موشن گیٹ پر لائٹ شو، لاپیتا ہوٹل میں اماراتی کارٹون کرداروں سے ملاقات اور مبارکباد سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ڈائنو مینیا ایک ڈائنوسار تھیم پر مبنی ایونٹ ہے جو 21 اپریل کو رات 8 بجے شروع ہوگا اور عید کے ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گا۔

گلوبل ولیج دبئی میں واقع ایک کھلی فضا میں تفریحی مقام ہے ۔ گلوبل ولیج نے 21 اپریل سے شروع ہوکر 30 اپریل تک ہر روز رات 9 بجے زائرین کے لیے ایک ہفتہ طویل آتش بازی کے مظاہرے کا انتظام کیا ہے۔ آتش بازی کے ساتھ ساتھ یہاں پر عید بازار بھی لگایا گیا ہے۔ اس مارکیٹ میں زائرین لذیذ کھانے پینے، روایتی لباس، عود، ہاتھ سے بنے صابن اور مقامی فنکاروں کی پینٹنگز کی خریداری بھی کر سکتے ہیں۔

ابوظبی کے قریب رہنے والوں کے پاس بھی آتش بازی کی نمائش دیکھنے کے لیے مختلف اختیارات ہیں۔ یہاں یاس جزیرہ، تھیم پارکس اور ہوٹلوں کا گھر موجود ہے۔ عید کی پہلی اور دوسری رات یاس جزیرہ پر رات 9 بجے آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ جزیرے میں 23 اپریل کو اتحاد ایرینا میں سعودی گلوکار عبدالمجید عبداللہ پرفارمنس کریں گے۔ عید کے دوسرے دن یاس لنکس ابوظہبی میں مصری گلوکار محمد رمضان کی لائیو پرفارمنس بھی ہوگی۔ حدیریت جزیرہ ایک مشہور ایڈونچر اور تفریحی مقام ہے۔ اس جزیرہ میں 22 اپریل کو رات 9 بجے آتش بازی کا مظاہرہ بھی ہوگا۔

فیملیاں عید کے دنوں میں ’’ سرکٹ ایکس ایڈونچر پارک‘‘ جا سکتے ہیں۔ رکاوٹ کورس دیکھنے کے لیے ’’ او سی آر پارک‘‘ کا رخ کر سکتے ہیں۔ اسی طرح ’’باب النجوم حدیریت‘‘ میں جا کر بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

انوکھے تجربے کی تلاش میں رہنے والوں کے لیے ابو ظبی کے الظفرہ کے علاقے میں واقع ایک واٹر فرنٹ ریٹیل اور رہائشی کمیونٹی ’’ اے آئی المغیرہ بے‘‘ 21 اپریل کو رات 9 بجے آتش بازی کے ایک شو کی میزبانی کرے گی۔ اسی طرح ’’ البزم لیگون‘‘ میں لوگ آتش بازی کے ڈسپلے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ دریں اثنا ’’ابوظبی کارنیش‘‘ 8 کلومیٹر واٹر فرنٹ پر واقع مقام ہے۔ یہاں پر 21 اپریل کو رات 9 بجے عید منانے کے لیے آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں