14 تفریحی پروگراموں پر مشتمل "مکہ تعایدنا" ایونٹ کا آغاز

مکہ مکرمہ کے شہریوں اور زائرین کے لیے پروگرام میں ایک مقام پر ایک ساتھ مختلف سرگرمیاں انجام پاتی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مکہ مکرمہ میں ہفتہ کے روز ’’رائل کمیشن برائے مقدس مقامات‘‘کے زیر اہتمام "مکہ وی ریٹرن" تقریب کا آغاز حیرہ کے ثقافتی محلے میں کیا گیا۔ یہ تفریحی پروگرام عید الفطر کی تعطیلات کے ساتھ 7 دن تک جاری رہے گا۔

پروگرام "مکہ تعادینا" مکہ مکرمہ کے مکینوں اور زائرین سمیت تمام عمر کے گروپوں کے لیے بہت سی مختلف سرگرمیوں کو ایک جگہ پر اکٹھا کرتا ہے۔ تقریب کا مقصد زندگی کے معیار کو بلند کرنا اور مقدس سرزمین پر مکہ مکرمہ کے رہائشیوں اور زائرین کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

یہ تقریب زائرین کو حرا ثقافتی ضلع کے اندر متنوع تفریح سے بھر پور سفر پیش کرتی ہے۔ یہ پروگرام بھی سعودی عرب کے ’’ ویژن 2030‘‘ کے تحت منعقد کیا جاتا ہے۔ اس میں معیار زندگی کے متعلق پروگرام اور ضیوف الرحمن کی خدمات پروگرام بھی شامل ہیں۔ اس طرح 14 سے زیادہ مختلف پروگرام پیش کیے جاتے ہیں۔ ان پروگراموں میں ہر روز 10 ہزار سے زیادہ افراد شریک ہوتے ہیں۔

تقریبات میں آرٹ کی نمائشیں بھی شامل ہیں۔ اہم نمائشوں میں ’’ماؤنٹین ایوننگ‘‘، ’’روڈ ٹو مکہ‘‘ اور ’’مکہ ماؤنٹینز‘‘ اور دیگر ناموں سے نمائشیں شامل ہیں۔ بچوں کی سرگرمیاں میں ہوائی کھیلوں کے میدان، تفریحی اور تعلیمی کھیلوں کے میدان، اور بچوں کا تھیٹر، لائٹ اینڈ ساؤنڈ شوز اور ایسی دیگر سرگرمیاں پیش کی جاتی ہیں۔ اس پروگرام کے تحت مکہ مکرمہ میں پہلی مرتبہ "سب سے خوبصورت تصویر" مقابلے کا آغاز بھی کیا جارہا ہے۔ اس مقابلے میں شریک تخلیق کاروں اور فوٹوگرافروں کے لیے روزانہ انعام پیش کیے جاتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں