سعودی اور اماراتی وزارئے خارجہ کا سوڈان میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوڈان میں جاری کشیدگی روکنے کے لیے سعودی عرب اور دوسرے ممالک سرگرم ہیں۔کل سوموار کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے اپنے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے ساتھ سوڈان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزراء نے سوڈان میں جنگ بندی کے قیام اور تشدد روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ نے فون بات کرتے ہوئے سوڈان میں متحارب فریقین کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

علاوہ ازیں اماراتی وزیر خارجہ نے شہزادہ فیصل بن فرحان کو سعودی شہریوں اور برادر اور دوست ممالک کے متعدد شہریوں کے کامیاب انخلا کے موقع پر مبارکباد دی۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے اس وقت جاری انخلاء کی کارروائیوں کے دوران متحدہ عرب امارات اور دنیا کے کئی ممالک کے شہریوں کو سوڈان سے مملکت واپس لانے کے عمل میں مملکت کے کردار کو بھی سراہا۔

اماراتی خبر رساں ایجنسی (وام) کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے سوڈان سے اماراتی شہریوں کو نکالنے میں مدد کرنے پر اپنے سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں