سعودی عرب میں ساہی کا شکار کرنے پر دو افراد گرفتار

عدم کے خطرے سے دوچار ساہی کا شکار کرنا غیر قانونی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں الباحہ ریجن کی پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دو شہریوں کو عدم کے خطرے سے دوچار جنگلی جانور "ساہی" کا شکار کرنے پر گرفتار کرلیا۔ ساہی کو سیہ بھی کہا جاتا ہے۔ ان کے پاس سے "شاٹ گن" بھی برآمد کرلی گئی ۔ ملزموں کے خلاف باقاعدہ کارروائیاں کی گئیں اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
یاد رہے سعودی عرب میں شاٹ گن کے استعمال کی سزا ایک لاکھ ریال جرمانہ ہے۔ لائسنس کے بغیر شکار کرنے پر جرمانہ 10 ہزار ریال ہے۔ ساہی کے شکار پر 70 ہزار ریال جرمانہ کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں