سوڈان سے شہریوں کو نکالنے میں سعودی عرب کی کوششیں قابل تعریف: خلیج تعاون کونسل

خلیج تعاون کونسل کا سوڈان میں دونوں فریقوں سے فوجی آپریشن بند کرنے اور تحمل سے کام لینے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے سعودی عرب کے اپنے شہریوں اور خلیج کے متعدد ملکوں کے شہریوں کو سوڈان سے نکالنے کے عمل میں بڑے سفارتی اور لاجسٹک کردا ادا کرنے پر اس کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے اپنے آپریشن میں اپنی شہریوں، اپنے برادر اور دوست ملکوں کے متعدد شہریوں کے سوڈان سے انخلا کو یقینی بنایا ہے۔
البدیوی نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں کام کرنے والی سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت کی ہدایت کی روشنی میں مختلف ملکوں کے شہریوں کو سوڈان سے نکالا گیا اور جدہ شہر تک ان کو محفوظ طریقے سے پہنچایا گیا۔ اس کے بعد ان کی اپنے ملکوں میں روانگی کے لیے تمام ضروریات فراہم کی گئیں۔
انہوں نے سعودی عرب اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک کی جانب سے سوڈانی بحران کو حل کرنے اور فریم ورک سیاسی معاہدے کے تناظر میں ایک جامع اور پرامن حل تک پہنچنے کے لیے تمام متحارب فریقوں کے ساتھ بات چیت کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو بھی سراہا۔
جاسم البدیوی نے کہا سوڈان میں لڑائی شریک فوج اور آر ایس ایف کو چاہیے کہ اپنی کارروائیاں بند کریں، زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لیں، کشیدگی سے بچیں، سوڈانی عوام کے مفادات کو ترجیح دیں اور ان کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں