مقبوضہ بیت المقدس میں ایک شخص نے کار راہگیروں پر چڑھادی، متعدد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مقبوضہ یروشلم میں کل پیر کے روز ایک شخص نے پیدل چلنے والوں کے ہجوم پر اپنی گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی ٹیلی ویژن سٹیشنوں نے فوٹیج دکھائی جس میں شہر کے ایک پرہجوم بازار کے قریب جائے وقوعہ پر پولیس کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملہ کرنے والے کی شناخت حاتم ابو نجمہ کے نام سے کی گئی ہے۔اس کا تعلق بیت الصفافا سےہے جو یروشلم سے 6 کلومیٹر دور واقع ایک قصبہ ہے۔ اسے ایک آباد کار نے گولی مار دی جواس جگہ موجود تھا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 39 سالہ ابو نجمہ پانچ بچوں کا باپ ہے اور وہ "ذہنی بیماری میں مبتلا تھا" لیکن القدس میں ہونے والا رن اور حملہ پہلے سے کی گئی منصوبہ بندی کا حصہ تھا۔

بیت المقدس میں ایک گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی

زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی ہے۔ ان میں سے ایک کی عمر ستر سال بیان کی جاتی ہے، زخمیوں میں ایک تیس سالہ خاتون شامل ہے اور چھ دیگر افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں