کئی المناک حادثات کے بعد سعودی روڈ کا خطرناک حصہ 4 ماہ کے لیے بند کردیا گیا

جنرل روڈ اتھارٹی نے چھوٹی گاڑیوں کے لیے متبادل راستوں کی نشاندہی کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں متعدد المناک حادثات کے بعد "عقبہ شعار" روڈ کو چار ماہ کے لیے بند کر دیا گیا۔

سعودی روڈز اتھارٹی نے چار ماہ کی مدت کے لیے عقبہ شعار کو بند کرنے کا بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ 26 اپریل سے عقبہ شعار کو بند کیا جارہا ہے۔

یہ روڈ جنوب مغربی سعودی عرب کے علاقے عیسر کے پہاڑی علاقوں کو آپس میں ملاتا ہے۔ اسی طرح یہ نجران اور ریاض، جازان، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے علاقوں میں رابطہ کا کام دیتا ہے۔

اتھارٹی نے چھوٹی گاڑیوں کے لیے متبادل سڑکوں کی نشاندہی کردی ہے۔ اتھارٹی نے بتایا کہ عقبہ شعار پر صرف ٹرکوں کو صبح چھ سے شام چھ بجے تک گزرنے کی اجازت ہوگی۔ شام چھ سے صبح چھ بجے تک عقبہ شعار مکمل بند رہے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں