سعودی عرب:موسمی وارننگ کو نظرانداز کرنے والے سات افراد کو جرمانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے علاقے عسیرمیں شہری دفاع نے سیلابی ریلے میں پھنسی دو گاڑیوں میں سوار 7 لوگوں کو بچانے کے بعد گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو فی کس دس ہزار ریال جرمانہ کیا ہے۔

شہری دفاع اور ٹریفک پولیس نے مشترکہ طور پر اس آپریشن میں حصہ لیا۔ حکومت کی طرف سے واضغ کیا گیا ہے کہ وادیوں اور گھاٹیوں میں سیلابی ریلوں کے خطرات کے پیش نظر شہری ان سے دور رہیں اور اگرکوئی انتباہ کو نظرانداز کرکے خود کو خطرے میں ڈالتا ہے تو اسے کم سے کم دس ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔

شہری دفاع نے بارشوں کے دوران خطرات مول لینے اور نشیبی علاقوں، پانی کے تالابوں اور وادیوں سے دور رہنے کی وارننگ دی ہے۔

سول ڈیفنس نے ٹویٹر پر ایک انفوگرافک شائع کیا جس میں وادیوں اور چٹانوں کو دوڑتے ہوئے عبور کرنے کے خلاف انتباہ دیا گیا تھا، جس میں یہ وضاحت کی گئی تھی کہ یہ ٹریفک کی خلاف ورزی ہے جس پر (10,000) ریال جرمانہ ہے۔

انہوں نے بارش کے دوران ندی نالوں، وادیوں اور دلدل میں تیراکی سے گریز پر بھی زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں