سعودی عرب میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے شخص کی لاش نکال لی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے علاقے عسیر کی ایک وادی میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے ایک شخص کی لاش نکالی لی گئی۔

سعودی عرب کی سول ڈیفنس کی امدادی ٹیموں نے بیشا گورنری کی ایک وادی میں طوفانی بارشوں میں بہہ جانے والے ایک شخص کی لاش نکال لی۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن رضاکار ٹیموں اور گورنریٹ میں متعلقہ حکام نےاس آپریشن میں حصہ لیا۔

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشیں جاری ہیں۔مملکت کے بعض شہروں میں ژالہ باری کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر سیلابی ریلوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ شہری دفاع کی جانب سے شہریوں کو بارشوں سے متاثرہ مقامات میں احتیاطی تدابیر اخبار کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں