شام میں تُونس کے نئے سفیرکا تقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

تُونس کے صدرقیس سعید نے جمعرات کے روز شام میں اپنے نئےسفیرکا تقررکیا ہے۔

تُونس کے ایوان صدرنےایک بیان میں کہا ہے کہ یہ شام کی علاقائی تنہائی کوختم کرنے کے لیے تازہ عرب اقدام ہے۔

تُونس نے شام میں2011 میں جمہوریت کے حق میں ہونے والے مظاہروں کے خلاف صدربشارالاسد کے کریک ڈاؤن کے بعدقریباًایک دہائی قبل شام کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔

شام میں پُرامن مظاہرین کے خلاف اسد حکومت کے خونیں کریک ڈاؤن نے خانہ جنگی کی شکل اختیار کر کرلی تھی۔اس میں لاکھوں شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور لاکھوں اندرون ملک دربدرہیں یاہجرت کرکے بیرون ملک پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں