سعودی سرحدی محافظ سوڈان سے نکلنے والوں کی مدد میں پیش پیش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی سرحدی محافظ سوڈان سے نکلنے والوں کی مدد میں پیش پیش ہیں۔ سعودی عرب اپنے شہریوں اپنے دوست اور برادر ملکوں کے شہریوں کو سوڈان سے نکالنے کا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ سوڈان سے نکل کر جدہ اسلامی بندرگاہ اور دیگر مقامات سے یہ افراد سعودی عرب داخل ہوتے ہیں تو یہاں سعودی سرحدی محافظ ان کی حفاظت کرنے اور ان کو مدد فراہم کرنے کے لیے متحرک ہو جاتے ہیں۔

جدہ بندرگاہ میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز کو سونپے گئے سکیورٹی اور انخلاء کے عمل میں مدد فراہم کرنے کے اقدامات بھی سعودی عرب کے انسانی ہمدری کے اقدامات کے ضمن میں آتے ہیں۔

سعودی بارڈر گارڈ نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر سوڈان سے آنے والے لوگوں کے انخلا، زخمیوں کی منتقلی جہاز کو وصول کرنے کے لیے اور مختلف ملکوں کے سفارت کاروں کے داخلے میں سہولت فراہم کرنے میں بارڈر گارڈ کی شرکت کی اطلاع دی اور اس حوالے سے خدمت میں مگن سعودی گارڈز کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں