اسرائیل کی شام پر بمباری، تین افراد زخمی

شام میں حزب اللہ کے اسلحہ ڈیپو کو نشانہ بنایا گیا: بین الاقوامی مبصر ادارہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے حمص شہر میں بمباری کی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ شام کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ایک مبصر ادارے کے مطابق اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے اسلحہ ڈیپو کو نشانہ بنایا گیا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نیوز نے بتایا کہ "گزشتہ شب 12 بج کر 50 منٹ پر دشمن اسرائیل نے شمالی لبنان کے شہر حمص میں مختلف مقامات پر بمباری کی۔"

سانا نیوز کے مطابق "حملے میں ایک پیٹرول پمپ کو نقصان پہنچا جبکہ تین شامی شہری بھی زخمی ہوگئے۔" خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے میزائل دفاعی نظام نے کچھ اسرائیلی میزائلوں کو کامیابی سے روک لیا تھا۔

برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق "اسرائیلی حملے میں لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کے اسلحہ ڈیپو کو نشانہ بنایا گیا۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں