’’ لٹل میسی‘‘ کے نام سے معروف عرب کھلاڑی جس کا نام غلط بولا جاتا ہے

پندرہ سالہ فٹ بال پلیئر کا نام ’’ لامین یامال‘‘ نہیں ’’الامین جمال نصراوی ایبانا‘‘ ہے۔ اس عمر میں ہی تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

’’ لٹل میسی‘‘ کے نام سے معروف 15 سالہ عرب کھلاڑی نے اس عمر میں ہی متعدد ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ عالمی میڈیا پر شہرت پانے کے ساتھ ان کے نام کے حوالے سے ایک غلطی بھی نوٹ کی گئی ہے۔ ان کا نام ذرائع ابلاغ نے غلط لکھنا شروع کردیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے وضاحت کی ہے کہ ان کا نام ’’ لامین یامال‘‘ نہیں بلکہ ’’الامین جمال نصراوی ایبانا‘‘ ہے۔ مراکش کے ہسپانوی فٹ بال کھلاڑی کے نام الامین جمال کو غلطی سے لامین یامال لکھا جانا شروع کردیا گیا ہے۔

الامین جمال نے ہفتہ کی شام اس وقت میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی جب 83ویں منٹ میں بارسلونا کے "کیمپ نو" میں انہوں نے اپنی ٹیم کو سیویل کے کلب بیٹس کے خلاف زیرو کے مقابلے میں چار گول سے فتح دلا دی۔ اس شرکت کے ساتھ وہ بارسلونا کی پہلی ٹیم کی تاریخ میں سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔

تاہم ان کی ریکارڈ ساز کارکردگی کو نمایاں کرنے کے دوران زیادہ ترعرب میڈیا خصوصاً سپورٹس میڈیا نے ان کے نام کو غلط لکھا۔

سپین میں "لٹل میسی" کے نام سے مشہور اس کھلاڑی کا نام بہت سے لوگ صحیح طور پر نہیں لکھ رہے۔ مغربی میڈیا میں ان کا نام لامین یامل لکھا اور بولا گیا۔ ’’ العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ نے واضح کیا کہ مغربی میڈیا نہیں جانتا کہ ہسپانوی زبان میں’’y‘‘ حرف کا تلفط عربی کے حرف ’’ ج‘‘ کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ یہی کچھ فلسطینی نژاد کھلاڑی ’’نایب بوکیل‘‘ کے ساتھ اس وقت کیا گیا۔

وہ جس وقت 2019 میں ریاست ال سلواڈور کے ٹیم میں گئے تو مغربی اور عالمی میڈیا نے انہیں "نایب بوکیلا" لکھا۔ اس وقت ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ نے انہیں نجیب بوقیلہ لکھا تھا۔ یہاں بھی حرف ’’ج‘‘ کو حرف ’’ی‘‘ سے بدلنے کی غلطی کی گئی۔

جہاں تک الامین جمال کا تعلق ہے اس نے اپنی موجودہ عمر جو 15 سال، 9 ماہ اور 16 دن ہے کے ساتھ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ ایک ہفتہ قبل 23 اپریل کو وہ اٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف کھیلا اور بارسلونا کی تاریخ کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں