"مرور وقت کےساتھ اونٹ"عربوں کی تاریخ اورورثےکومتعارف کرانے والا ثقافتی انسائیکلوپیڈیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری کی میزبانی میں عرب کلچر، تاریخ اور ثقافت کی علامت’اونٹوں‘ کی تاریخ اور اس کی ثقافتی اہمیت پر لکھی گئی کتاب "کیملز تھرو دی ایجز"[مرور وقت کے ساتھ ساتھ اونٹ] کی تقریب رونمائی لیان کلچرل سنٹر کے زیراہتمام پرسوں منگل 02/05/2023ء کو منعقد ہوگی۔

شاہ عبدالعزیز تاریخی مرکز میں منعقدہ تقریب میں ثقافتی اداروں کے کئی سربراہان اور سفیر، علمی اور ثقافتی شخصیات شرکت کریں گی۔

یہ انسائیکلوپیڈک کام کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری اور لیان کلچرل سینٹر کے درمیان مشترکہ علمی اور ثقافتی تعاون کا نتیجہ ہے، جو ہمارے ورثے کو اجاگر کرنے، اونٹوں کے حوالے سے ہماری مستند ثقافت کو متعارف کرانے اور اس کے تاریخی پس منظر کو اجاگر کرنے کی کوشش ہے۔ عرب تاریخ اور ورثے میں ہزاروں سال پہلےاونٹ کا ایم کردار رہا ہے۔ یوں یہ جاندارعرب تاریخ اور ثقافت میں رچ بس گیا تھا۔

یہ کتاب جو محققین، اسکالرز، اور اونٹ اور انسان سے متعلق عرب اور اسلامی ورثے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے معلومات کا ذخیرہ ہے جو سب سے اہم علمی کاموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اس میں متعدد بین الاقوامی عجائب گھروں سے آثار قدیمہ اور نمونے، اونٹوں کی عمر بھر کی تاریخ کو تصویری انداز میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یہ کتاب تاریخی ورثے میں اونٹ کی قدر کو علمی مواد میں تبدیل کرنے اور علمی، ثقافتی اور سماجی حلقوں میں اس کے پھیلاؤ کی کوششوں کا حصہ ہے۔ عرب اور اسلامی ورثے کے ثقافتی اور علمی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے مملکت خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی کاوشوں کا ثمر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں