سعودی عرب: جیپ کے تیز پانی میں ڈوبنے کے لرزہ خیز لمحات

گاڑی موسلا دھار ندی کے سامنے بہت سی رکاوٹوں کے باوجود تیز پانیوں میں تیرتی ہوئی دکھائی دے رہی تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں ایک ویڈیو کلپ میں لینڈ کروزر جیپ کے ڈوبنے کے لرزہ خیز لمحات کو دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو بیشہ کے مغرب میں وادی حوران کے بالائی علاقوں میں بنائی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے پانی میں لینڈ کروزر بہتی جارہی ہے۔

Advertisement

گاڑی یوں دکھائی دے رہی ہے جیسے وہ تیز پانیوں میں تیرتی جارہی ہوں۔ بہت سی رکاوٹوں کے باوجود اور انتہائی بھاری وزن کے باوجود گاڑی پانی کی ریلے کو برداشت نہیں کر سکی اور پانی میں تیرنے لگی۔

سعودی سول ڈیفنس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے متنبہ کیا ہے کہ پانی کے بہاؤ کے دوران وادیوں اور چٹانوں کو عبور کرنا زندگی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ سول ڈیفنس نے خبردار کیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 10 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں