سعودی عرب: دن دیہاڑے گاڑی جان بوجھ کر شہری پر دوڑانے کی خوفناک ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک خوفناک ویڈیو بڑے پیمانے پر پھیلائی جارہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کار جان بوجھ کر دن دیہاڑے سڑک پر ایک شہری کو دو مرتبہ کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس خوفناک ویڈیو پر ملک بھر میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور حکام سے ذمہ دار کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جائے واقعہ کے قریب عمارت پر نصب کیمرے سے ریکارڈ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گاڑی کا ڈرائیور جان بوجھ کر ایک رہائشی محلے کے اندر سڑک کے کنارے چلنے والے ایک شخص پر چڑھ دوڑا۔

ڈرائیور نے کار اس پر چڑھا دی اور اسے زمین پر گرا دیا۔ وہ شخص دوبارہ اٹھا اور کھڑا ہوا تو ڈرائیور نے کار دوبارہ اس پر چڑھا دی۔ اس واقعے کی وجوہات اور محرکات واضح نہیں ہوسکے ۔

کلپ دیکھنے والوں نے مجاز حکام سے مداخلت کرنے اور حادثے کے حالات کو ظاہر کرنے، رن اوور کے واقعے کی وجہ بتانے اور حادثے کے ذمہ دار شخص کے خلاف ضروری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں