طوفانی بارش اور پانی کا ریلا، مسجد میں لوگوں نے نماز منقطع کردی

سعودی عرب میں سول ڈیفنس کی انتباہی اعلانات پر لوگوں کی اپنی کاروں بھاگنے کی کوشش بھی ناکام ہوگئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں علاقے محایل میں ایک مسجد میں نمازیوں کو نماز مغرب کو اس وقت منقطع کرنا پڑ گیا جب مسجد میں طوفانی بارش شروع ہوگئی۔ نمازی دوسری رکعت میں تھے کہ طوفانی بارش نے انہیں حیران کردیا۔ اس کے ساتھ ہی سول ڈیفنس کی ٹیموں کی جانب سے لاؤڈ سپیکر کے ذریعے انتباہی اعلانات کیے جانے لگے اور لوگوں کو مسجد سے دور جانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس دوران لوگوں نے نماز منقطع کردی اور مسجد سے نکل کر بھاگتے ہوئے اپنے کاروں میں سوار ہونے کی کوشش کی لیکن جب وہ باہر نکلے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ان کی کاریں پانی کے ریلے کے ساتھ بہتی جارہی تھیں۔

طوفانی بارش کا پانی مسجد میں داخل نمازی بھی مشکلات کا شکار
Advertisement

خواب جیسے منظر میں لوگ بے بسی کی تصویر بن کر اپنی کاروں کو دور جاتا دیکھنے لگے اور خوف کی حالت میں وہیں رہنے پر مجبور ہوگئے۔

کچھ گاڑیوں کے مالکان نے پیر کی صبح اپنی کاروں کو دور دراز کے علاقوں میں ڈھونڈ لیا۔ یہ کاریں پانی کے ریلے کے ساتھ بہہ کر مختلف مقامات تک پہنچ گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں