شام کے شہر حلب میں اسرائیلی بمباری، ایک فوجی ہلاک، 7 زخمی

اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں حلب کے ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بند کردیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ شام کے فضائی دفاع نے ملک کے شمال میں حلب کے نواح میں اسرائیلی حملے کو پسپا کر دیا اور متعدد میزائلوں کو مار گرایا ہے۔ ایک فوجی ذریعے نے شامی اخبار ’’الوطن‘‘ کو انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور شہر کے ارد گرد کے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا اور میزائلوں سے فضائی حملہ کیا ہے۔

ذریعہ کے مطابق یکم مئی 2023 کو 23 بج کر 35 منٹ پر اسرائیلی دشمن نے حلب کے جنوب مشرق کی سمت سے میزائلوں سے فضائی حملہ کردیا۔ اس جارحیت کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور دو شہریوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ مادی نقصان بھی ہوا اور حلب انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بند کردیا گیا ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے ایرانی مقامات، ہتھیاروں کی دکانوں اور حلب ایئرپورٹ کے رن وے کو نشانہ بنایا ہے۔ خیال رہے مارچ 2011 کے وسط سے اسرائیل نے شام پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے اور اب تک سینکڑوں حملے کر چکا ہے۔ ان حملوں کا مقصد ایران کو شام میں فوجی موجودگی سے باز رکھنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں